فہد علی: انارکلی بم دھماکے کے ساتھ شہر میں انسانیت بھی مر گئی، پرائز بانڈ کی دکان کے باہر بکھری رقم بٹورنے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق انارکلی دھماکہ میں غیر ملکی دشمن قوتیں ملوث نکلی ہیں جن کے ٹھوس شواہد بھی مل گئے۔ غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ لیکن اس افسوسناک واقعہ میں زخمیوں کی مدد کی بجائے لوگ پیسوں پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔ فوٹیج میں ایک شخص کو شاپنگ بیگ میں رقم ڈالتےدیکھا جا سکتا ہے۔
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ لوگ مدد کرنے کی بجائے لوٹ مار کرتے رہے جبکہ لوگوں نےدکان کےباہر بکھرے لاکھوں روپےنہ چھوڑے ۔