فہد علی: انارکلی بم دھماکے کے ساتھ شہر میں انسانیت بھی مر گئی، پرائز بانڈ کی دکان کے باہر بکھری رقم بٹورنے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق انارکلی دھماکہ میں غیر ملکی دشمن قوتیں ملوث نکلی ہیں جن کے ٹھوس شواہد بھی مل گئے۔ غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ لیکن اس افسوسناک واقعہ میں زخمیوں کی مدد کی بجائے لوگ پیسوں پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔ فوٹیج میں ایک شخص کو شاپنگ بیگ میں رقم ڈالتےدیکھا جا سکتا ہے۔
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ لوگ مدد کرنے کی بجائے لوٹ مار کرتے رہے جبکہ لوگوں نےدکان کےباہر بکھرے لاکھوں روپےنہ چھوڑے ۔
بحثیت قوم ہم مری والوں سے بھی بدتر ہیں
— Arshad Chaudhry (@arshdchaudhary) January 21, 2022
لاہورانارکلی بم دھماکہ میں
20 سالہ عبداللہ پرائز بانڈ ڈیلر کے کاؤنٹر سے تقریباً تین لاکھ روپے کے پرائز بانڈز لوٹ لئے گئے