کورونا کے بڑھتے کیسز۔۔۔ قیدیوں اور سٹاف کو بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز

21 Jan, 2022 | 02:43 PM

Ibrar Ahmad

علی ساہی : کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، جیلوں میں قیدیوں اور سٹاف کو بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز کر دیا گیا
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایت پر کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کے پیش نظر جیلوں میں بوسٹر ڈوز لگوانے کےلئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، تمام سپرنٹنڈنٹس نے قیدیوں سمیت محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ملازمین کو بھی بوسٹر ڈوز لگاوانی شروع کردی ہے۔ 30 سال یا اس سے زائد عمر کے قیدی اور ملازمین جن کو6 ماہ قبل کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگ چکی ہے، انہیں اب بوسٹر ڈوز لگائی جا رہی ہے،آئی جی جیل خانہ جات نے بوسٹر ڈوز لگوانے کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں