ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کون کونسے شہروں میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی؟

In Door Dining Banned in Cities
کیپشن: In Door Dining
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں چھ ماہ بعد کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ مثبت کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ آج سے تین شہروں میں اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کو مانیٹر کر کے اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جمعہ کو بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات ہزار 678 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ روز ملک میں کُل 59 ہزار 343 ٹیسٹ کرائے گئے۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 13 جون کو پاکستان میں چھ ہزار 825 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد یہ شرح بتدریج گر گئی تھی اور ملک میں کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔
جمعرات کو ملک میں کورونا کا شکار ہونے والے 23 افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ اس وقت 961 مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل ہیں۔
رواں ہفتے کورونا مثبت کیسز کی دس فیصد شرح تک پہنچنے والے شہروں میں این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں مختلف عارضی پابندیوں کا نفاذ کیا گیا۔
وبا کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ساتھ حیدرآباد میں اِن ڈور ڈائننگ پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اسلام آباد بھر میں ان ڈور ڈائننگ پر 21 جنوری سے مکمل پابندی رہے گی۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ترمیمی نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ان ڈور ڈائننگ پر عائد پابندی کا اطلاق 24 جنوری کے بجائے 21 جنوری سے ہو گا۔