پان منڈی دھماکہ میں کون ملوث تھا؟ پتہ چل گیا

21 Jan, 2022 | 01:02 PM

Arslan Sheikh

عرفان ملک، فہد علی: انارکلی دھماکہ سے متعلق بڑی خبر، دھماکے میں غیر ملکی دشمن قوتیں ملوث نکلیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل گئے ہیں۔ غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پان منڈی میں دکانداروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا جبکہ پان منڈی میں زیادہ تر پان کا پتہ بھارت سے منگوایا جاتا ہے۔ 

دوسری جانب جائے حادثے پر تباہ شدہ سامان کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تباہ ہونے والے موثر سائیکل اور دیگر سامان منتقل کر رہے ہیں۔ جائے حادثہ پر ایکسپرٹس کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے جارہے۔ دھماکے میں تباہ شدہ سامان کا بھی فرانزک کروایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں