ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے کروڑوں روپے جاری

 سکولز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے کروڑوں روپے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنیدریاض : 90 کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور سمیت پنجاب کے 2000 سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ،پہلے مرحلے میں 20 اضلاع کے 100،100 سکولوں میں سولر پینل نصب ہونگے، منصوبہ سے بجلی کے بلوں میں لاکھوں روپے بچت ہوگی۔

سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبہ کا آغاز کردیا گیا۔منصوبہ پر 90 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔پنجاب بھر کے 2000 سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 20 اضلاع کے سکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ہر ضلع میں 100 سکولوں میں سولر پینل لگائیں جائیں گے۔سکول ایجوکیشن نے ہیڈز کو سولر پینلز کیلئے اراضی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سکول ایجوکیشن کیمطابق سکولوں میں سولر پینل لگانے کا کام 31 مئی 2022 تک مکمل کرلیا جائے گا۔سکول سربراہان کیلئے لاکھوں روپے بجلی کے ماہانہ بل ادا کرنا مشکل ہے۔ سولر پینل لگانے سے سکول سربراہان کی بجلی کے بلوں سے جان چھوٹ جائے گی۔