ویب ڈیسک : بھارتی عدالت نے 2020 کے دہلی فسادات میں پہلی سزا سنا دی۔دنیش یادیو نامی شخص کو 5 سال قیدکی سزا سنائی گئی ہے۔
دہلی کی عدالت نے مذہبی فسادات کے مقدمے میں دنیش یادیو نامی شخص کو 5 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دنیش یادیو ہندو بلوائیوں کے گروپ کا حصہ تھا جس نےفسادات کے دوران ایک خاتون کا گھر نذر آتش کردیا تھا۔ عدالت نے مجرم کو 12 ہزاربھارتی روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی میں 2020 میں ہوئے مسلمانوں کیخلاف فسادات میں 50 سے زائد افراد کو ہلاک کیا گیا تھا،یہ فسادات دہلی کی تاریخ کے بدترین فسادات قرار دیئے گئے تھے۔