ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا دی 

حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرا دی، بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ پچانوے پیسے فی یونٹ اضافہ، گزشتہ ماہ بھی بنیادی ٹیرف اٹھارہ پیسے بڑھایا گیا، صارفین پر 200 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، تین ماہ کے دوران فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 15 ارب 75 کروڑ اضافی وصول کئے۔

 تفصیلات کے مطابق بجلی استعمال کیجئے لیکن کفایت شعاری کے ساتھ کیونکہ حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپیہ پچانوے پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے، گزشتہ ماہ بنیادی ٹیرف اٹھارہ پیسے بڑھایا گیا تھا، یوں صرف دو ماہ میں بجلی دو روپے تیرہ پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، صارفین پر دو سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 دوسری جانب فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تین ماہ کے دوران دو روپے سترہ پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، ماہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے گیارہ پیسے کا اضافہ ہوا، اکتوبر اور نومبر میں ایک روپیہ چھ پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا۔ 

مجموعی طور پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 15 ارب 75 کروڑ روپے کی اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔ 

 

Shazia Bashir

Content Writer