ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’مولانا فضل الرحمن اسلام کے نام پر اسلام آباد فتح کرنے کی خواہش رکھتے ہیں‘‘

’’مولانا فضل الرحمن اسلام کے نام پر اسلام آباد فتح کرنے کی خواہش رکھتے ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن چاچا خامخواہ بن کر اسرائیل نامنظور کی ریلی نکال رہے، وزیراعظم پہلے ہی اسرائیل نامنظور کہہ چکے ہیں۔

 ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن مذہب کارڈ استعمال نہ کریں، مولانا فضل الرحمن نے اپنے لڑکپن سے لیکر بڑھکپن تک صرف مخبری کی، مولانا فضل الرحمن اسلام کے نام پر اسلام آباد فتح کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

  فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر بی جے پی سے فنڈنگ لینے کا الزام وہ عائد کر رہے ہیں جن کے اپنے تعلقات بھارت سے ہیں، مولانا اجمل قادری کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف نے انہیں اسرائیل بھیجا۔

       اس سے قبل وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا صوبائی وزیر بیت المال سید یاور عباس بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے درد کی وجہ اقتدار سے دوری، حلوے اور مفت مال کا درد ہے، وہ بتائیں کہ لوٹے اور مصلے کے علاوہ انہیں والد سے کیا اثاثے منتقل ہوئے، وہ کون سا الہ دین کا چراغ ہے جس سے وہ کھرب پتی بن گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer