ریسٹورنٹ مالکان کی شامت آگئی

21 Jan, 2021 | 05:58 PM

Arslan Sheikh

رضوان نقوی: پنجاب ریونیو اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے حرکت میں، فوڈ پانڈہ کے ساتھ رجسٹرڈ 7 ہزار ریسٹورنٹس کی تفصیلات حاصل کرکے 4 ہزار غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے سکروٹنی شروع کردی گئی۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے فوڈ پانڈہ کے ذریعے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سروسز دینے والے 7 ہزار ریسٹورنٹس کی تفصیلات حاصل کرکے سکروٹنی کا عمل شروع کردیا گیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تین ہزار ریسٹورنٹ رجسٹرڈ ہیں۔ 

فوڈ پانڈہ کی طرف سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق 4 ہزار ریسٹورنٹس تاحال پی آر اے میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 4 ہزار ریسٹورنٹس کے ریکارڈ کی چھان بین کا عمل شروع کردیا ہے۔

پی آراے ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ ساٹھ لاکھ روپے تک سیلز کرنے والے ریسٹورنٹس کو نوٹسز بھیج کر ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں