ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باؤلنگ کوچ محمد زاہد برطانیہ میں پھنس گئے

 باؤلنگ کوچ محمد زاہد برطانیہ میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے باؤلنگ کوچ محمد زاہد برطانیہ میں پھنس گئے۔

کوویڈ کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے محمد زاہد اب تک نشینل ہائی پرفارمنس سینٹر جوائن نہیں کرسکے ہیں، محمد زاہد برطانوی شہریت کے حامل ہیں اور گزشتہ ماہ فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے برمنگھم گئے تھے، باولنگ کوچ کی غیر موجودگی میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں نوجوان فاسٹ باولر ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

محمد زاہد نے 17 جنوری کو لاہور پہنچنا تھا مگر برطانیہ میں سفری پابندیوں کی وجہ سے ابھی تک واپس آ سکے ہیں۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ محمد زاہد کو سفر کی اجازت دلوانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، اجازت ملتے ہی محمد زاہد پاکستان کے لیے روانہ ہو جائیں گے، اس سے قبل چئیرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی خصوصی اجازت کے ساتھ پاکستان آ چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer