ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اللہ ہو گول چکر پر ٹریفک کے اژدھام پر قابو پانے کا فارمولا تیار

اللہ ہو گول چکر پر ٹریفک کے اژدھام پر قابو پانے کا فارمولا تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: اللہ ہو گول چکر پر ٹریفک کے اژدھام پر قابو پانے کا فارمولا تیار، ایل ڈی اے نے اڑھائی کروڑ کی لاگت سے خیابان فردوسی کو اللہ ہو گول چکر سے سگنل فری کرنے کا ڈیزائن تیارکرلیا۔

تفصیلات لکے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اللہ ہو گول چکر پر گرین ایریا کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے، خیابان فردوسی کو اللہ ہو گول چکر سے سیدھا گزارنے کی تجویز دی گئی ہے، ڈیزائن کے مطابق اللہ ہو گول چکر کے دونوں اطراف جدید یوٹرن تیار کئے جائیں گے۔

  خیابان فردوسی پر ٹریفک کو سیدھا جبکہ مڑنے والوں کو جدید یوٹرن میسر ہوں گے، خیابان فردوسی پر ٹریفک کو سگنل فری موومنٹ میسر ہوگی، پلان پر ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ نے اڑھائی کروڑ کا تخمینہ لگایا ہے، اللہ ہو گول چکر پر پیک آورز میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جس کے حل کے لئے ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے انجنئیرنگ ونگ کو ٹھوس حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

       

Shazia Bashir

Content Writer