پہلے پب جی پھر زیادتی کے بعد قتل

21 Jan, 2021 | 04:54 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: رائیونڈ میں تیرہ سالہ لڑکے کا قتل، ملزم عطاء اللہ نے لڑکے کو اغواء کیا اور بدفعلی کے بعد گولی مار دی۔

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تیرہ سالہ لڑکے کو پب جی گیم پر نوجوان سے دوستی نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مرکزی ملزم عطاء اللہ اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ پب جی کھیلنے کے دوران مقتول سے دوستی ہوئی، میں اور حسن مل کر پب جی کھیلتے تھے اور ہماری بات چیت شروع ہوگئی۔ 

ملزم کا کہنا تھا کہ مقتول نے ملنا جلنا چھوڑا تو اغواء کرلیا اور حسن کو ننکانہ صاحب لے جاکر بدفعلی کی، بدفعلی کے بعد حسن کو گولی ماردی۔ قتل کے بعد خود کو بھی گولی مارنے لگا تھا لیکن ڈر گیا۔

واضح رہے چند روز قبل بڑے بھائی فیضان نے چھوٹے بھائی ارسلان کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے ارسلان سے زیادتی کا انکشاف ہوا۔ سگے بھائی فیضان نے سر میں بوتل اور اینٹ مار کر چھوٹے بھائی کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مزید حقائق پنجاب فرانزک کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

مزیدخبریں