مہنگائی کے طوفان سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی آخری امید بھی ٹوٹ گئی

21 Jan, 2021 | 04:49 PM

Shazia Bashir

نبیل ملک: مہنگائی کے طوفان سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی آخری امید بھی ٹوٹ گئی، گھی کے بعد اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر مرچ پاوڈر، مختلف اچار، مشروبات، مصالحہ جات اور دیگر اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوئیں تو عوام کی چیخیں نکل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام جائیں تو جائیں کہاں، سستی اشیاء ڈھونڈنے کے لئے گھر سے نکلے یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب لیکن حکومت نے وھاں بھی مہنگائی کا بم گرا دیا۔

 نئے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق 100 گرام مرچ پاوڈر کی قیمت میں 50 روپے، مختلف اچار کے ڈبوں کی قیمت میں 60 روپے، مشروبات کی بوتل 30 روپے، مصالحہ جات 40 روپے، شیمپو کی بوتل 11 روپے، کپڑے دھونے کا پاوڈر کا پیکٹ 5 روپے مہنگا کر دیا گیا ھے جس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہو گا۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

مزیدخبریں