حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی سفیر بن گئیں؟

21 Jan, 2021 | 04:29 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:   حلیمہ سلطان  پشاور زلمی کی سفیر بن گئیں؟  ترک اداکارہ اسرا بلیگیج کی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شور مچ گیا ۔

شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیج کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ پاکستان میں موجود ہیں تاہم اب کہا جارہا ہے کہ اسرا بلگیج پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم پشاور زلمی کی سفیر بننے جا رہی ہیں۔دو روز قبل اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔


اداکارہ نے تصویر کے ساتھ پشاور کے لیے پھولوں کا شہربھی درج کیا۔

سابق امیر جماعت اسلامی کی صاحبزادی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے اداکارہ کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ یہ میرا گھر ہے۔

ایک اور خاتون صارف نے اداکارہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ’’پخیر راغلے‘‘۔


مزید برآں اسی روزٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے بھی ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے بھی پشاور کو’’ پھولوں کا شہر ‘‘ لکھا۔ 

ٹویٹ منظر عام آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اسرا بلگیج آنے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی سفیر بننے ہونے جا رہی ہیں۔تاہم  اداکارہ کی جانب سے اب تک پاکستان میں موجودگی یا پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیے جانے سے متعلق کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔


 

مزیدخبریں