سٹی 42: حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی سفیر بن گئیں؟ ترک اداکارہ اسرا بلیگیج کی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شور مچ گیا ۔
شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیج کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ پاکستان میں موجود ہیں تاہم اب کہا جارہا ہے کہ اسرا بلگیج پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم پشاور زلمی کی سفیر بننے جا رہی ہیں۔دو روز قبل اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ پشاور کے لیے پھولوں کا شہربھی درج کیا۔
The City of Flowers. pic.twitter.com/N2HnVrzj0c
— Esra Bilgiç (@esbilgic) January 19, 2021
سابق امیر جماعت اسلامی کی صاحبزادی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے اداکارہ کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ یہ میرا گھر ہے۔
Its my home @PeshawarZalmi
— Dr Samia Raheel Qazi (@SamiaRQazi) January 20, 2021
ایک اور خاتون صارف نے اداکارہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ’’پخیر راغلے‘‘۔
Pakhyr raghlee
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) January 19, 2021
مزید برآں اسی روزٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے بھی ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے بھی پشاور کو’’ پھولوں کا شہر ‘‘ لکھا۔
THE CITY OF FLOWERS
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 19, 2021
ٹویٹ منظر عام آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اسرا بلگیج آنے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی سفیر بننے ہونے جا رہی ہیں۔تاہم اداکارہ کی جانب سے اب تک پاکستان میں موجودگی یا پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیے جانے سے متعلق کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔