آشیانہ ہاوسنگ کیس میں شہباز شریف کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری

21 Jan, 2021 | 04:05 PM

Shazia Bashir

شاہین عتیق: لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاوسنگ کیس میں شہباز شریف کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت سے شہباز شریف کو باقاعدہ سمن بھجوا دئیے گے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے شہباز کو چھبیس جنوری کو طلب کرلیا، تاہم عدالت نے شہباز کی، حاضری معطل کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا عدالت نے جو تجریری فیصلہ جاری کیا اس کے مکں شہباز شریف کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

 فیصلے میں لکھکہ پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کی حاضری معاف کرنے کی اور وجوہات تھیں لیکن اب شہباز کی کوئی مصروفیت نہیں وہ گرفتار ہیں اور دوسری عدالت میں پیش ہونے کے لیے یہاں آتے ہیں استدعا ہے کہ ان کو اس عدالت میں بھی پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔

  عدالت پراسکیوٹر کے موقف کو تسلیم کرتے ہوے شہباز شریف کو چھبیس جنوری کو طلب کرتی ہے عدالت سے سمن جیل احکام کوارسال کر دیے گئے۔

مزیدخبریں