عثمان علیم: اضافی چار لاکھ ٹن امپورٹ کی جانے والی گندم کے لیے درکار بار دانہ کی فراہمی کا ٹینڈرنگ پراسس مکمل، محکمہ خوراک نے ملینیم انڈسٹریز کو تین ہزار بیلز کا آڈر دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امپورٹ کی جانے والی اضافی گندم کے لیے بار دانہ کی فراہمی کا معاملہ، محکمہ خوراک نے کم بڈ والی کمپنی ملینیم انڈسٹریز کو تین ہزار بار دانہ بیلز کی تیاری کا آڈر دے دیا، پنجاب کے لیے پہلے آٹھ لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی گئی جبکہ ضرورت کے پیش نظر مزید چار لاکھ ٹنگندم امپورٹ کیجا رہی ہے جس کے لیے باردانہ درکار ہے۔
15 کمپنیوں نے بڈنگ پراسیس میں حصہ لیا اور فنانشل بڈ جمع کروائی، جس میں سے ملینیم انڈسٹریز کو کم بڈ پر ٹھیکہ دیا گیا، محکمہ خوراک نے نئے سال کے لیے درکار گندم اور باردانہ خریداری کی سفارشات کو بھی حتمی شکل دے دی ہے جس کے لیے ایک ہفتے میں ٹینڈر نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔