ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی گورننگ بورڈ نے لاکھوں روپے بیگمات کو گھمانے میں پھونک دئیے

پی سی بی گورننگ بورڈ نے لاکھوں روپے بیگمات کو گھمانے میں پھونک دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی سی بی گورننگ بورڈ نے لاکھوں روپے بیگمات کو گھمانے میں پھونک دئیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور گورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق احسان مانی کے گزشتہ چھ ماہ میں 57 لاکھ سے زائد اخراجات رہے۔ پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیل کے حساب سے بورڈ سربراہ کی رہائش کیلئے 22 لاکھ سے زیادہ کا کرایہ ادا کیا گیا جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ کا خرچ پیٹرول کی مد میں آیا اور ڈرائیور کو چار لاکھ روپے تنخواہ دی گئی، ان اخراجات میں ایک لاکھ 61 ہزار کے یوٹیلٹی بلز بھی شامل ہیں۔ 
 
سیکیورٹی سٹاف اور دوسرے ملازمین کو مجموعی طورپرساڑھے تین لاکھ کے قریب تنخواہ دی گئی جبکہ 81 ہزار میڈیکل کی مد میں خرچ ہوئے، بیرون ملک ڈیلی الاؤنس، رہائش، سفر اور اہلیہ کے سفر پر مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزارکی رقم ادا کی گئی۔ ڈومیسٹک سفر، رہائش، اہلیہ کے سفرسمیت نو لاکھ 67 ہزارسے زیادہ کی ادائیگی کی گئی۔ 

پی سی بی کے مطابق دولاکھ 27 ہزار بزنس انٹرٹینمنٹ کے شامل ہیں البتہ احسان مانی پی سی ایل کے ساتھ گورننگ بورڈ میٹنگ الاؤنس نہیں لے رہے، یاد رہے کہ جولائی 2019ءسے جون 2020ءتک احسان مانی کے مجموعی اخراجات ایک کروڑسے زیادہ تھے۔

 
دریں اثنا گورننگ بورڈ ممبران پر 31 دسمبر 2020ءتک چھ لاکھ، 98 ہزار خرچ ہوئے ہیں، بورڈ ممبران نے ایک لاکھ 80 ہزار ڈیلی الاﺅنس وصول کیا، رہائش پرایک لاکھ 61 ہزار خرچ ہوئے، میٹنگ الاﺅنس ایک لاکھ 90 ہزاردیا گیا،ہوائی اور زمین سفری اخراجات ایک لاکھ 67 ہزارسے زیادہ رہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer