جدید دور میں بھی کتابوں کی اہمیت کم نہ ہوسکی

21 Jan, 2021 | 03:08 PM

Shazia Bashir

عثمان الیاس: جدید دور میں ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کے باوجود کتابوں کی اہمیت کم نہ ہوسکی، لاہور ہائیکورٹ میں جاری کتاب میلہ میں وکلاء اور سائلین کتابوں کی سستے داموں خریداری میں بھر پور دلچسی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کتابوں کی اہمیت کو اجاگر رکھنے کے لئے کتاب میلہ سجا ،جس میں وکلاء اور سائلین مختلف نوعیت کی قانون،مذہب،سیاست،نفیسات,مزاح ،تعلیم ، تہذیب سمیت مختلف نوعیت کی کتابوں کی تلاش میں مگھن رہے، کتابوں کی نمائش آئی ٹی کے بھر پور دور میں کتاب اہمیت پر آنچ نہیں آنے دے دیتی,  وکلاء کہتے ہیں کتاب سے ایسا مضبوط تعلق ہے جو کَبھی نہیں ٹوٹ سکتا۔
جبکہ اس موقع انتظامیہ اور بک سٹالز حضرات کہنا تھاکہ کتاب ملیے میں ہزاروں کی تعداد کتابیں رکھی گئی ہیں ،جس پر پچاس فی صد تک ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے، کتابوں کے شوقین حضرات کہتے ہیں ٹیکنالوجی میں جتنی بھی جدت آئے مگر مطالعہ کی اصل جان کتاب کے اوراق پلٹنے میں ہی ہے۔

مزیدخبریں