(جنید ریاض) لاہور کے سرکاری سکولوں میں کرونا وائرس کی سمپلینگ کا آغاز کردیا گیا،سمپلینگ کے نتائج کی بنا پر پرائمری اور ایلمینٹری سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
لاہور کے سرکاری سکولوں میں کورونا وائرس کی سمپلینگ کا آغاز کردیا گیا۔محکمہ صحت کی ٹیمیں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی سمپلینگ کر رہی ہیں۔ اساتذہ کی بڑی تعداد ٹیسٹ کروانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔سمپلینگ کے نتائج کی بنا پر پرائمری اور ایلمینٹری سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سمپلنگ کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ کو فراہم کی جائیں گی۔کورونا کی رپورٹس پر 25 جنوری کو این سی او سی کے اجلاس میں زیر غور لائی جائیں گی۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون نہ کرنے والے سکول ہیڈز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب لاہور میں سرکاری و نجی سکولوں میں 254 اساتذہ و طلبہ کے کورونا ٹیسٹ لئےگئے۔کسی ایک ٹیچر میں بھی کورونا کی تشخص نہ ہوسکی۔مذکورہ اساتذہ کے ٹیسٹ پانچ سکولوں سے لئے گئے۔
سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ لاہور کے سرکاری سکولوں میں کورونا وائرس کی سیمپلنگ کا آغاز کردیا گیا،محکمہ صحت کی ٹیمیں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی سیمپلنگ کر رہی ہیں۔