ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قبضے میں لی گئی گاڑیاں مالکان کے حوالے کرنے کا فیصلہ

قبضے میں لی گئی گاڑیاں مالکان کے حوالے کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پولیس کی جانب سے قبضہ میں لی گئی کروڑوں مالیت کی ہزاروں گاڑیاں وموٹرسائیکل واپس مالکان تک پہنچانے کا فیصلہ، آئی جی پنجاب نے گاڑی کی ملکیت بنانے والی کمپنیوں اور ایکسائز سے چیک کروانے کے ساتھ ساتھ تھانوں میں گاڑی چوری کی ایف آئی آرز کے ساتھ بھی چیک کروانے کا حکم دے دیا۔

تھانوں میں کھڑی کروڑوں روپےمالیت کی گاڑیاں و موٹرسائیکل خراب اور ناکارہ ہورہی ہیں۔ لاوارث یا بغیر کاغذات کے قبضے میں لی گئی گاڑیوں کا آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں تھانوں سے ریکارڈ چیک کرنے کا حکم دے دیا۔ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز تھانوں میں کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکل کا نمبرز چوری شدہ گاڑیوں کی ایف آئی آرز سے کراس چیک کریں۔

تھانوں میں کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا تمام ریکارڈ ایکسائز سے چیک کیا جائے۔ جو گاڑیاں یا موٹرسائیکل کے مالکان پولیس اور ایکسائز ریکارڈ سے نہیں ملتے انکا ریکارڈ بنانے والی کمپنی کو بھیجا جائے۔ گاڑی یا موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی سے پہلے خریدار کا ریکارڈ حاصل کرکے مالک تک پہنچاجائے۔

جن گاڑیوں یا موٹرسائیکلوں کا ریکارڈ ٹیلی کرے ان کے مالکان کو کوائف کے ساتھ بلا کرقانونی طریقہ سے گاڑی حوالے کی جائے۔ اگر تینوں ذرائع سے مالک ٹریس نہ ہو تو قانونی تقاضے پورے کرکے گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو نیلام کردیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں مراسلہ جاری کردیا۔