سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے والا سینسر متعارف

21 Jan, 2021 | 01:43 PM

Malik Sultan Awan

(ویب ڈیسک) صحت کے بحران سے نمٹنے کے لیے چین نے مددگار سینسر متعارف کروا دیے۔

تفصیلات کے مطابق سینسرسماجی فاصلے کو یقینی بنانے، ماسک لازمی پہننے اور کسٹمر کا ٹمپریچر چیک کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ کورونا انفیکشن پھیلنے سے روکنے کے لیے کسٹمرز کی مانیٹرنگ کے لیے چین میں سینسرز تیار کیے گئے ہیں۔یہ سینسرز سماجی فاصلے کو یقینی بناتے اور کسٹمرز کا ٹمپریچر بھی چیک کرتے ہیں۔ سینسر فیس ماسک نہ پہننےوالے کسٹمرز اور زیادہ افراد کی موجودگی سے بھی الرٹ کرتا ہے۔ لوگوں کے ہارٹ ریٹ کو بھی کیلکولیٹ کرتا ہے۔

مزیدخبریں