ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادیوں میں 35 فیصدسے زائد اضافہ

شادیوں میں 35 فیصدسے زائد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا میں 2020 کے دوران کورونا چھایا رہا مگر دبئی میں شادیاں عروج پر رہیں۔ شادی کرنے والے مقامی شہریوں کا تناسب 35 فیصد سے زیادہ رہا، طلاق کی شرح میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی۔

دوہزار بیس پوری دنیا کےلئے کورونا کے باعث بھاری رہا مگر دبئی کے شہری شادیاں کرانے میں لگے رہے۔ شادیوں میں 35 فیصدسے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کویڈ 19 کے باوجود اماراتی شہریوں نے اتنی بڑی تعداد میں پہلی بار شادیاں کیں۔
اعدادوشمار کے مطابق 5063 نکاح ناموں کا اندراج ہوا، ان میں سےساڑھے 25 فیصد نکا ح ناموں کا تعلق اماراتی شہریوں سے ہے، یہ اعدادوشمار ان اماراتیوں کے ہیں جنہوں نے ہم وطن خواتین سے شادیاں کی ہیں۔واضح رہے کہ دو ہزار انیس میں صرف 956  نکاح ہوئے تھے۔
طلاق کا تناسب 2019 کے مقابلے میں 2020 میں27 فیصد کم رہا۔ 2020 میں طلاق کے 289 واقعات ریکارڈ پر آئےجبکہ 2019 میں 397 طلاقیں ہوئی تھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer