ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 80 پیسے اضافےکی تیاریاں، سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا 27 جنوری کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرےگا۔ بجلی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا جارہا ہے۔ گزشتہ ماہ فرنس آئل پر 12 روپے 27 پیسے میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 7 ارب 56 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 47 ارب 41 کروڑ روپے رہی۔ بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 6 روپے 26 پیسے رہی۔ بجلی کی فیول لاگت ریفرنس پرائس کا تخمینہ 4 روپے 46 پیسے لگایا گیا تھا۔ اضافے کی صورت میں صارفین پر 10 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔