ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی کاسمیٹکس بنانے اور بیچنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار

جعلی کاسمیٹکس بنانے اور بیچنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ (علی رامے) پنجاب ڈرگ کنٹرول کا ترمیمی بل تیار، اب جعلی کاسمیٹکس بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، کاسمیٹکس بنانے اور بیچنے کے لیے حکومت سے لائسنس لینا لازم ہوگا۔

 دلکش اور حسین دکھنا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے جس کیلئے وہ کاسمیٹکس کا استعمال کرتی ہیں،لیکن بدقسمتی سے پنجاب کی تما م بڑی چھوٹی مارکیٹوں میں جعلی کاسمیٹکس اشیاء کی بھر مار ہو گئی ہے ، خواتین مارکیٹ میں دستیاب جعلی کاسمیٹکس کو مہنگے داموں اصل سمجھ کر خرید لیتی ہیں جس کے استعمال کے بعد چہرے پر ر ی ایکشن آنے کے بعد اس کے جعلی ہو نے کا اندازہ ہو تا ہے ، جعلی کاسمیٹکس کے استعمال سے جلد کے کینسر میں خطرنا ک حد تک اضا فہ ہو گیا ، پنجاب حکومت نے ان جعلی کاسمیٹکس بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا۔

پنجاب ڈرگ کنٹرول کا ترمیمی بل تیار کرلیا گیا، ترمیمی بل کے ڈرافٹ کے مطابق بغیر لائسنس کاسمیٹکس بنانے پر پابندی ہوگی، جبکہ حکومت کو بغیر لائسنس کاسمیٹکس بیچنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اختیار ہوگا، ڈرافٹ کے مطابق ڈرگ اتھارٹی کاسمیٹکس اشیاء کا لیبارٹری سے معائنہ کرائے گی اور متعلقہ اتھارٹی کی کلیئرنس کے بعد ہی کمپنی اپنی کاسمیٹکس مارکیٹ میں فروخت کرسکے گی، کمپنی کو ڈرگ اتھارٹی پر عدم اعتماد کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

محکمہ قانون نے بل حتمی منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی کو ارسال کر دیا، پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد اس قانون کا نفاذ جلد کر دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer