ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کو میرٹ پر فیصلے کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب کو میرٹ پر فیصلے کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : سپیشل الائونس نہ دینے پہ پولیس کانسٹیبلز کا آئی جی کیخلاف تو ہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ، عدالت کا آئی جی انعام غنی سمیت دیگر افسروں کو درخواست گزاروں کو سن کر فیصلے کا حکم دیدیا ۔


بیوروکریسی کی جانب سے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے کا رجحان برقرار ہے، پولیس کانسٹیبلز نے آئی جی پولیس سمیت دیگرز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔جسٹس شاہد وحید نے سی ٹی ڈی پولیس کے نوید عالم سمیت 4 اہلکاروں کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل راجہ عارف پیش ہوئے۔ درخواست گزار کانسٹیبلز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈھائی سال سے زائد عرصہ سے سی ٹی ڈی میں ڈیوٹی کرنے کے باوجود دس ہزار روپے کا سپیشل الائونس نہیں دیا جارہا، واپس انکے اضلاع میں بھجوانے کیلئے بھی آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسروں کو درخواستیں دیں، مگر دادرسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت کے 24 ستمبر 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔ درخواستگزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی سمیت دیگرز پولیس افسروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو سن کر فیصلے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں اور امتحان میں شرکت سے روکنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر ارشادتقی اور وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے آمنہ عنایت میڈیکل کالج کے طالبعلم علی زیب کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انکے میڈیکل کالج نے قواعد و ضوابط کے برعکس فیسوں میں اضافہ کیا ہے۔جبکہ زائد فیسیں ادا نہ کرنے والے سٹوڈنٹس کو امتحانات میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف صدر پاکستان میڈیکل کمیشن اور وی سی یو ایچ ایس کو درخواستیں بھی دیں، مگر شنوائی نہ ہونے پہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer