سٹی 42 : پٹرولنگ پولیس نے شہری کو گاڑی سے نکال کر گولی ماردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان اور تین افراد زخمی ہوگئے جب کہ 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پیٹرولنگ پولیس کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ ڈجکوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو مشکوک خیال کرتے ہوئے روکنے کی کوشش کی توکارسواروں نے رکنے کے بجائے گاڑی بھگا دی جس پر اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک کار سوار جاں بحق جب کہ تین افراد زخمی ہو گئے ،لاش اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے خلاف مقامی افراد اور ورثا نے ٹائِر جلا کر احتجاج کیا جس کے بعد فائرنگ کرنے والے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کو حراست میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ڈجکوٹ میں ناکے پرگاڑی نہ رکنے پر اہلکاروں نے وقاص احمد پر فائرنگ کی، وقاص احمد کی کارکا ٹائر اے ایس آئی شاہد رسول کے پاؤں پر چڑھ گیا تھا جس پر اہلکاروں نے مشتعل ہوکربندوقیں تان لیں جب کہ وقاص نے خوفزدہ ہوکرکاردوڑا دی۔ واقعےکا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 4 اہلکاروں کے خلاف تھانہ ڈجکوٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق اہلکاروں نے پیچھاکرکےکار روائی اور وقاص کو نکال کرگولی ماردی۔