پاکستان کی تاریخ کا منفرد سیشن جج

21 Jan, 2021 | 10:49 AM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف :محمد اقبال چدھڑ کا عدلیہ میں پہلا پی ایچ ڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بننے کا منفرد اعزاز، قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی، ایل ایل ایم میں بھی پہلی پوزیشن کا امتیاز اپنے نام کر رکھا ہے۔


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اقبال نے اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، عدلیہ میں پہلا پی ایچ ڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اقبال چدھڑ کو پی ایچ ڈی کے لئے ایک سال کی رخصت دی تھی، انہیں ایل ایل ایم میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اقبال چدھڑ 4 جولائی 1966 کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئے، 10 مارچ 1997کو عدلیہ جوائن کی،22 فروری 2019 کو سیشن جج کے عہدے پر ترقی پائی جبکہ دسمبر 2020 سے پرزائیڈنگ افسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر2 لاہور تعینات ہیں ۔

مزیدخبریں