( زاہد چوہدری ) مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی آنکھ کا آپریشن، دائیں آنکھ کا لینز تبدیل کردیا گیا۔ سرجری کے بعد چوہدری شجاعت حسین روبصحت ہیں۔
مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے دائیں آنکھ کا سفید موتیا کے باعث میو ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی آنکھ کا آپریشن کیا گیا اور لینز تبدیل کر دیا گیا۔
آپریشن کے بعد چوہدری شجاعت حسین روبصحت ہیں تاہم ان کے معالجین نے چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔