شہریوں کیلئے خوشخبری، آٹا سستا ہوگیا

21 Jan, 2020 | 07:41 PM

Arslan Sheikh

( حسن خالد ) آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلو کمی کردی، آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے صدرملک لیاقت کا کہنا ہے کہ حالیہ بحران کے بعد جذبہ خیرسگالی کے تحت قیمتوں میں کمی کررہے ہیں۔

آٹا چکی مالکان کی جانب سے گزشتہ ہفتے آٹے کی قیمتوں میں 6 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا تھا۔ جس کے باعث شہر لاہور میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا تھا۔ موجودہ بحران کے پیش نظرآٹا چکی مالکان نے پریس کانفرنس کی جس میں ایسوسی ایشن کے صدر ملک لیاقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آٹے کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کی کمی کا اعلان کردیا۔ کمی کے بعد چکیوں پر آٹا 70 کی بجائے 68 روپے فی کلو فروخت ہوگا۔

آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ چکی پر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے اور آٹے کے موجودہ بحران کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ چکی مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تعاون درکار ہے، کوشش کریں گے کہ آٹے کے موجودہ بحران کو جلد ختم کریں۔

مزیدخبریں