کرکٹر عابد علی ہنڈا اٹلس کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

21 Jan, 2020 | 06:57 PM

Arslan Sheikh

( وسیم احمد ) ہنڈا اٹلس نے سٹار بیٹسمین عابد علی کو سال 2020 کیلئے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر لیا۔ عابد علی کو ہنڈا فورٹ پاکستان کے صدر ہیرونوبو یاشیمورا نے ہنڈا سوک گاڑی کا تحفہ دیا۔

کرکٹر عابد علی اور ہنڈا اٹلس کے مابین معاہدہ ہنڈا فورٹ شوروم پر طے پایا۔ معاہدے کے تحت ہنڈا فورٹ پاکستان کے صدر ہیرونوبو یاشیمورا نے عابد علی کو ہنڈا سوک گاڑی تحفے میں دی۔ اس موقع پر عابد علی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جیسے کے باعث مجھے یہ مقام ملا۔  اٹلس ہنڈا کے جنرل مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عامر نذیر کا عابد علی قوم کا فخر ہیں انہیں برانڈ ایمبیسڈر بنانا ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

دوسری جانب عابد علی کے والد محمد ارشد کا کہنا تھا کہ آج بہت خوش ہوں دعا ہے اللہ میرے بیٹے کو مزید ترقی عطاء کرئے۔ شوروم سے گاڑی لینے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی اہلیہ، بیٹی، والدہ، والد اور بھائی بھی آئے تھے۔

مزیدخبریں