بڑھتی مہنگائی کیخلاف سرکاری ملازمین سراپا احتجاج

21 Jan, 2020 | 05:40 PM

Arslan Sheikh

( علی عباس ) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کا سول سیکرٹریٹ کے باہراحتجاج، بینولنٹ فنڈز میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی۔

تمام صوبائی محکموں میں ایپکا نے قلم چھوڑ ہڑتال اور مظاہرے کیے۔ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ میں ایپکا یونین نے آٹا اور چینی مہنگی ہونے پر خوب نعرے بازی کی۔ ملازمین نے بینولنٹ فنڈز میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے پر سیکرٹری بینولنٹ فنڈز کو بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

ملازمین نے خاص طبقے کے لیے الاؤنسسز کے نام پر لاکھوں روپے کی نوازشات دیئے جانے کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔

مظاہرین نے ایوان وزیراعلی اور دیگر محکموں میں تعینات آئی ٹی پروفیشنل کو بھی پروموشن دینے کا مطالبہ کردیا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ دیگر افسران کی طرح آئی ٹی پروفیشنل کو بھی تربیتی کورس اور ترقی دی جائے۔

مزیدخبریں