(بسام سلطان)ملک کے سب سے بڑے ہسپتال میو ہسپتال میں چار اہم مشینیں ناپید ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
میو ہسپتال میں انتظامی غفلت برقرار ہے۔ ہسپتال کی چار اہم مشینیں خراب ہونے سے مریض رل گئے۔ ہسپتال کے اولڈ ریڈیالوجی میں بیشتر مشینیں بند، کمروں کو تالے لگ گئے۔ اولڈ ریڈیالوجی میں سی ٹی سکین، کلر ڈاپلر الٹرا ساؤنڈ، فلورو سکوپی مشین خراب ہیں جبکہ شعبہ حادثات میں نصب سی ٹی سکین مشین بھی ایک طویل عرصے سے خراب ہے۔
لواحقین حادثاتی مریضوں کو سی ٹی سکین سہولت حاصل کرنے کے لئے سرجیکل ٹاور لانے پر مجبور ہیں۔ طویل عرصے سے مشینیں خراب ہونے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ مشینوں کی مرمت کروانے سے قاصر ہے۔