ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی ٹی بی اور پیپرا میں اختلاف

پی آئی ٹی بی اور پیپرا میں اختلاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) سرکاری اداروں میں کمیشن کا عنصر ختم کرنیکا منصوبہ چودھراہٹ کی نذر ہوگیا، پی آئی ٹی بی اور پیپرا میں اختلاف کے باعث منصوبہ شروع نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری خزانے کو کرپشن سے بچانے کیلئےکمیشن ختم کرنے کا منصوبہ تعطل کا شکار ہوگیا، 8 کروڑ کے فنڈز سے شروع کئے جانے والے پائلٹ پروجیکٹ میں سرکاری خریداری، ٹینڈرنگ آن لائن ہوگی، منصوبے کا کریڈٹ لینے کی جنگ میں تاحال ای پروکیورمنٹ شروع نہیں کی جاسکی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کے لئے 8 کروڑ روپے منظور کئے گئے،پہلے فیز میں پی آئی ٹی بی اور ایکسائز میں ای پروکیورمنٹ شروع کی جانی ہے،پی ٹی آئی بی اور پیپرا میں کریڈٹ لینے کے چکر میں منصوبہ پر شروع نہ کیا جا سکا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer