(حافظ شہباز علی) بنگلہ دیش کےخلاف سیریز کی تیاریوں کےلیےقومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری، فاسٹ باولرحارث رؤفکہتے ہیں کہ ہوم گراونڈ پر ڈیبیو کرنےکی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔
بنگالی جادو کےتوڑکے لیےشاہینوں کی مشقیں قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیں، کیمپ کے دوران ٹارگٹ میچ کھیلا گیا، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس نے بلےبازوں اور باولرزکو مختلف ٹارگٹس دیئے، سابق کپتان شعیب ملک اورفاسٹ باؤلرحارث رؤف بھی ایکشن میں دکھائی دیئے۔
ٹارگٹ میچ سےقبل ٹیم میں شامل ہونےوالے فاسٹ باولرحارث روف نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بنگلہ دیش کےخلاف ہماری ٹیم فیورٹ ہوگی، کوشش ہوگی کہ مجھ پر جواعتماد کیا گیا ہےاس پر پورااتروں، سینئر فاسٹ باولرزکے ٹیم میں نہ ہونےکا کوئی دباو نہیں، پراعتمادہوں اچھی کارکردگی دکھاوں گا۔
23جنوری تک جاری رہنےوالے کیمپ میں جمعرات کےروز آپشنل پریکٹس سیشن ہوگا جبکہ پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان جمعہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس جاری، ہوم گراؤنڈ پر ڈیبو کرنے کی خوشی ہے: حارث رؤف
21 Jan, 2020 | 03:36 PM