پی آئی سی ہنگامہ آرا ئی، واقعہ میں نیا موڑ آگیا

21 Jan, 2020 | 01:14 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک) پولیس کے2 سینئر افسران کو پی آئی سی ہنگامہ آرا ئی کے ذمہ دار قرار دے دیا، ایس ایس پی آپریشنزمحمد نوید اور ایس پی سول لا ئنز دوست کھوسہ پر بروقت نہ پہنچنے اور فوری فیصلہ نہ کرنے کا الزا م ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار  پولیس کے2 سینئر افسران کو قرار دے دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنزمحمد نوید اور ایس پی سول لا ئنز دوست کھوسہ پر بروقت نہ پہنچنے اور فوری فیصلہ نہ کرنے کا الزا م ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ دونوں افسران کی غفلت اور نااہلی سے سانحہ پی آئی سی رونما ہوا،ایس پی سول لائنز دوست محمد کھوسہ وکلاء ریلی کے دوران موقع پر نہ پہنچے جبکہ  ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید موقع پر پہنچ کر بھی کوئی فیصلہ نہ کرسکے،دونوں افسران کیخلاف آئندہ کابینہ اجلاس میں کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

مزیدخبریں