(عمران یونس)وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کا شادمان کا دورہ کیا،محکمہ خوراک کےسستے آٹا پوائنٹ پرآٹےکےسٹاک اور ترسیل کا جائزہ لیا۔
وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کےشادمان کےدورے کے دوران اے سی ماڈل ٹاون ذیشان رانجھا اورمحکمہ خوراک کے افسران بھی موجود تھے،وزیر خوراک نےسستاآٹا پوائنٹ پرعملہ اور خریداروں سےعام مارکیٹ میں آٹے کی صورتحال سےمتعلق بھی معلومات حاصل کیں۔
سٹی 42سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئےسمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ مخصوص مافیا کیجانب سےتحریک انصاف کی حکومت کو ناکام کرنےکیلئے صوبے میں آٹےکا مصنوعی بحران پیدا کرنےکی کوشش کی گئی،سستے پوائنٹس پر شہریوں کووافر تعداد میں آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔
ستے پوائنٹس کیساتھ ساتھ عام مارکیٹوں اور سٹورزپربھی محکمانہ نگرانی میں آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں،انکے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لارہےہیں۔