سیشن کورٹ کے باہر نوجوان کی اندھا دھند فائرنگ، بھگدڑ مچ گئی

21 Jan, 2020 | 12:33 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) سیشن کورٹ کےباہر نوجوان کی فائرنگ، عدالت میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے ملزم کو ریوالر سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت فائرنگ سے گونج اُٹھی،  عدالت کے باہر نو جوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے عدالت میں بھگدڑ مچ گئی،وکلاء اور سائلین بھاگ کر گیٹ پر پہنچے ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم وقاص قتل کیس میں پیشی پر آئے مخالف ملزم کو قتل کرنے کیلئے ججز گیٹ کے باہر بیٹھا تھا ۔

مزیدخبریں