تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم

21 Jan, 2020 | 12:00 PM

Sughra Afzal

(علی اکبر) تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، حکمران جماعت نے اپنے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے شروع کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی جانب سےحکمران جماعت کو اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، جس کے پیش نظر تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے (ق) لیگ سے رابطہ کیا، اس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اتحادیوں کے تحفظات بارے گفتگو ہوئی۔

تحریک انصاف کی جانب سے اتحادی جماعت (ق) لیگ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ اس سلسلے میں عمل درآمد بھی شروع ہو گیا ہے، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے درمیان مثبت انداز میں معاملات کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 

مزیدخبریں