ہمیں میڈیکل رپورٹس کے حوالےسے آگاہ نہیں کیا جا رہا: مریم نواز

21 Jan, 2019 | 10:12 PM

Shazia Bashir

 سٹی42: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبعیت خراب ہونے پرکل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چیک اپ کروایا جائے گا، مریم نواز نے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہمیں میڈیکل رپورٹس کے حوالےسے آگاہ نہیں کیا جا رہا۔

العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت خراب ہونے کا معاملہ کل انہیں پی آئی سی لے کر جانے کاامکان ہے۔ مریم نواز نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے بارے میں معلوم ہوا ہےکہ انہیں طبی معائنے کے لئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے کر جائیں گے تاہم ان کی صحت کے حوالےسے فکرمند ہیں اور رپورٹس کے حوالےسے بھی آگاہ نہیں کیا جا رہا۔

انُ کا کہنا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھی اس حوالےسے آگاہ کیا ہے۔    

مزیدخبریں