حکومت نے اساتذہ کو خوشخبری سُنا دی

21 Jan, 2019 | 09:44 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) پنجاب حکومت نے سرکاری کالجوں کے 19 ویں گریڈ کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی 20 ویں گریڈ میں بطور پروفیسر کے عہدوں پر ترقیوں کے احکامات جاری کر دیے، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری کالجوں کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی 20 ویں گریڈ میں ترقیوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ان ترقیوں کے لیے ابتدائی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سے حاصل کی گئی جبکہ حتمی منظوری گورنر پنجاب نے دی۔

اساتذہ کو 20 ویں گریڈ میں ترقیوں دینے کے بعد متعلقہ کالجوں میں ہی تدریس جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ترقی پانے والے اساتذہ کی سیٹوں کو بھی اپ گریڈ کر دیا ہے۔ ترقی پانے والے اساتذہ میں مہر محمد یوسف، زاہد نوید احمد، محمد حفیظ خان، محمد سہیل احمد، محمد رفیع، محمد اعظم خان، محمد انوار الحق، جہانگیر رانا، محمد طاہر خان، محمد اشفاق، محمد انور، محمد باقر، محمد علی اختر، محمد اسلم چاپ، عزادار حسین جواز، اعجاز احمد، ڈاکٹر محمد مزمل حسین اور ڈاکٹر محمد نواز شامل ہیں۔

مزیدخبریں