آئی جی آفس میں افسران کی من مانیاں

21 Jan, 2019 | 08:56 PM

Shazia Bashir

(علی ساہی) آئی جی آفس میں افسران کی من مانیاں، چھوٹے افسران کوایک منٹ لیٹ پرشوکازنوٹسزاور بڑے افسران حاضری بھی نہیں لگاتے۔

تفصیلات کے مطابق دوہفتے قبل آٰئی جی آفس میں پرانا حاضری سسٹم ختم کر کے بائیومیٹرک سسٹم لگایا گیا تھا اور ایک ہزار کے قریب اہلکاروں کا ڈیٹا بھی سسٹم میں اپ گریڈ کیا گیا تھا۔

آئی جی آفس نےچھوٹےافسران کوایک منٹ لیٹ آنے پرشوکاز دینا شروع کردئیے ہیں اورصرف یہ ہی نہیں چھوٹافسران کا شکوہ ہے کہ بڑے افسران توحاضری تک نہیں لگاتے لیکن پھربھی انہیں شوکازنہیں دئیےجاتے۔

ابتدائی طورپرتین سوسے زائد اہلکاروں کوایک سے دس منٹ لیٹ آنے تک شوکاز نوٹسزجاری ہوچکے ہیں، پولیس اہکاروں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ جب حاضری لگانےآتے ہیں توگیٹ کے باہر لمبی لمبی لائینیں لگی ہوتی ہیں اس لیے مزید بائیومیٹرک مشنیں لگائی جائیں جبکہ بڑے افسران لائنوں سے بچنے کیلئےحاضری لگائےبغیرہی چلےجاتےہیں۔

مزیدخبریں