علیمہ خان نے ایف بی آر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بھی بقایہ جات کی ادائیگی نہ کی

21 Jan, 2019 | 08:40 PM

Shazia Bashir

(رضوان نقوی) علیمہ خان کے دوبئی فلیٹس پر ٹیکس ادائیگی کا معاملہ، علیمہ خان نے ایف بی آر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود تاحال دوکروڑ اکیس لاکھ روپے کے بقایہ جات کی ادائیگی نہیں کی۔

ایف بی آرنے دوبئی فلیٹس کی خریداری سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دینے پر وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان پر ایک کروڑ47لاکھ روپے ٹیکس اور سوفیصد جرمانہ عائد کیا تھا- علیمہ خان کی جانب سے دوکروڑ چورانوے لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے تیرہ جنوری تک مانگی گئی تاہم تیرہ جنوری کو صرف کل رقم کا پچیس فیصد تہتر لاکھ روپے ادائیگی کی-

علیمہ خان نے بقیہ دوکروڑ اکیس لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے اکیس جنوری تک مہلت حاصل کی تھی، ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود علیمہ خان نے تاحال بقیہ رقم کی ادائیگی نہیں کی ہے- ایف بی آر ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے دوبئی میں 28 لاکھ78 ہزار درہم سے زائد مالیت کا فلیٹ خریدا تھا- علیمہ خان کو دبئی فلیٹ چھپانے اور کرائے کی آمدن پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں