لارڈ میئر سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات

21 Jan, 2019 | 08:02 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے ملک سیف الملوک کھوکھر اور خواجہ عمران نذیر کی ملاقات، پی پی 165 اور پی پی 144 کی یونین کونسلزمیں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے موقع پر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ پی پی 165 کی یونین کونسلز دیہی علاقوں پر مشتمل ہیں، دیہی علاقوں کی رابطہ سڑکوں اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے اقدامات کیےجائیں، خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پی پی 144 میں بھی سڑکوں کی بحالی اور سٹریٹ لائٹس کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

لارڈ میئر لاہور نے پی پی 165 اور پی پی 164 کی یونین کونسلز میں سڑکوں کی بحالی اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی یقین دہانی کرائی، انکا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پنجاب حکومت کی جانب سے ترقیاتی سکیموں پرغیر تحریری پابندی کا سامناہے۔

ترقیاتی سکیموں کی عدم منظوری سے مفاد عامہ کے مسائل بڑھ رہے ہیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر عفت نعیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں