(فہد بھٹی) شہرمیں ایک اورملازمہ کےمبینہ قتل کی ہولناک واردات، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں عظمیٰ کےقتل کی تصدیق ہوگئی، لواحقین کہتے ہیں کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔
سولہ سالہ عظمی کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے، لواحقین کا کہنا تھا کہ عظمی اقبال ٹاون میں ماہ رخ نامی عورت کے گھر میں کام کرتی تھی چند روز قبل عظمی سے ملنے گیے تو گھر کی مالکن کی جانب سے بتایا گیا کہ عظمی گھر سے زیورات چرا کر بھاگ گئی ہے۔ لواحقین کی جانب سے جب تھانے میں عظمی کے لاپتہ ہونے کی درخواست جمع کروائی گئی تو پتہ لگا کہ عظمی کی لاش اقبال ٹاون نالے سے ملی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عظمی کو سر پے کسی بھاری چیز سے مارا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی، عظمی کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، ملزمہ ماہ رخ نے ہی ان کی بچی کا قتل کیا ہے۔ عظمی کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔