سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہو نے والی اریبہ کون تھی؟

21 Jan, 2019 | 03:59 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) ملکی تاریخ کا ایک بھیانک واقعہ جس میں چار افراد کو معصوم بچوں کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، 13سالہ اریبہ چونگی امرسدھو کے سکول براک ہائی میں زیر تعلیم تھی۔

تفصیلات کےمطابق سانحہ ساہیوال میں جان کی بازی ہار جانے والی 13سالہ اریبہ ہونہار طلبہ تھی، اریبہ چونگی امرسدھو براک ہائی سکول میں زیر تعلیم تھی، اریبہ کی کلاس فیلو کا کہنا تھا کہ  میں اس کو 6 سال سے جانتی ہوں جب بھی دوستوں میں لڑائی ہوتی تو اریبہ دوستی کرواتی تھی ، وہ ایک ہونہار طلبہ تھی ،80 فیصد سے زائد مارکس لیتی تھی ۔

 علاوہہ ازیں اریبہ کی ٹیچر کا کہنا تھا کہ ایک ہو نہار اور فرمابردارلڑکی تھی، ہمیشہ اچھے اخلاق اور ادب سے ملتی دوستوں میں کسی بات پر ناراضگی ہوجاتی تو وہ صلح کراتی اب وہ ہم میں نہیں وہ ریاستی دہشتگرد ی کا نشانہ بنی،متعلقہ ادارے اور حکام انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں