تحریک انصاف نےسیاسی جماعتوں سے مدد مانگ لی

21 Jan, 2019 | 03:30 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کا سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مائنس مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی جماعتوں کےساتھ رابطے کیےجائیں گے۔

تفصیلات کے مابق تحریک انصاف کی حکومت نےاپنی سیاسی مشکلات میں کمی کے لیے مائنس ن لیگ اورپیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ روابط قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے،جس کی ذمہ داری پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چودھری کے سپرد کی گئی ہے،تحریک انصاف ماضی کی حلیف اور موجودہ حریف جماعت اسلامی کو بھی راضی کرنے کی کوششیں کرے گی، جماعت اسلامی سے تحریک انصاف کا وفد جلد ملاقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما جےیو آئی سمیع الحق، پاکستان عوامی تحریک،مجلس وحدت مسلمین کوموجودہ صورتحال پراعتماد میں لینے کی کوششیں کریں گے،رابطوں کا مقصد موجودہ سیاسی صورتحال پرتناؤکی کیفیت کو کم سےکم کرنا ہے۔

مزیدخبریں