ایل ڈی اے ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی اسامی متنازعہ بن گئی

21 Jan, 2019 | 03:07 PM

M .SAJID .KHAN

(درنایاب) ڈی جی ایل ڈی اے کی کمزور انتظامی کنٹرول کے باعث ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے کی اسامی متنازعہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے کی افسران پر گرفت کمزور پڑگئی، کمزور انتظامی کنٹرول، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی اسامی متنازعہ ہوگئی، شکیل بھٹی کوہٹانےکےبعدسرداراکبرنکئی نے ازخود عہدہ سنبھال لیا،  جبکہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی اسامی کیلئے 2افسران میں جنگ جاری ہے، شکیل بھٹی سروس ٹربیونل کے فیصلے پر عہدے پر واپس آئے تھے، سیکریٹری ہاؤسنگ نے شکیل بھٹی کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سردار اکبر نکئی نے سیکرٹری ہاؤسنگ کے فیصلےکیخلاف عدالت سے رجوع کیا، عدالتی حکم پر سیکریٹری ہاؤسنگ کے نوٹی فکیشن کو معطل کردیا گیاجس کے بعد اکبر نکئی نے بغیر کسی حکم اور ڈی جی کے احکامات از خود عہدہ سنبھال لیا، اکبر نکئی کو ڈی جی نے ڈائریکٹر ایویلیوایشن اینڈ انسپکشن تعینات کیا ہوا  ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عبدالشکور رانا براہ راست غیر قانونی اقدام کو سپورٹ کررہے ہیں، ڈی جی کی عدم دلچسپی، افسران حکومت کے خلاف عدالتوں میں جارہے ہیں، ایل ڈی اے کی ایڈمنسٹریٹو باڈی کی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی سیٹ کے تنازعے پرافسران دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ، اکبر نکئی بغیر حکمنامے ہفتے کے روز بھی ایڈمنسٹریشن کےامور چلاتے رہے ہیں۔

مزیدخبریں