(ندیم خالد)شہرمیں بارش کےباعث لیسکوکے200 سےزائدفیڈرزٹرپ کر گئے، لیسکو کی متعدد لائنز میں سپارکنگ کے بعد بجلی کی ترسیل کا سلسلہ منقطع ہو گئے ، کئی علاقےتاریکی میں ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں شروع ہو نے والی بارشوں کی وجہ سے لاہور شہر کے متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہو گئی،اڈہ پلاٹ،خیابان جناح،ایل ڈی اےایونیو،ٹھوکر نیاز بیگ،منصورہ، وحدت روڈ،نیلم بلاک،اقبال ٹاون،رحمان پورہ،اچھرہ،جیل روڈ اورسمن آباد میں بجلی منقطع رہی۔
علاوہ ازیں لارنس روڈ،نقی احاطہ،اسلام پورہ،ریوازگارڈن،آوٹ فال روڈ،شاہدرہ ٹاون،فتح گڑھ،تاج باغ سکیم،گارڈن ٹاون،مکہ کالونی،باگڑیاں،ٹاون شپ،یوحنا آباد اورکاہنہ نو سمیت متعدد علاقوں میں بارش کے باعث بجلی بند رہی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ لیسکو کے 200 سےزائد فیڈرزٹرپ ہو گئے ہیں جس سے شہر کےکئی علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہ ہو سکی۔